واٹس ایپ ڈرافٹ فیچر

واٹس ایپ ڈرافٹ فیچر سے صارفین کو کیا سہولیات ملیں گی

واٹس ایپ ڈرافٹ فیچر کو فی الحال آزمائش کے لئے متعارف کرایا گیا ہے، اس فیچر کی کامیابی کی صورت میں تمام صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہو جائے گی۔
دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال کی جانے والی میٹا کی زیر ملکیت موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ڈرافٹ فیچر کی صورت میں ایک اور نئی سہولت پیش کر دی ہے۔

پیغام رسانی کی اس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اپنے صارفین کے لئے ایک نیا فیچر تیار کیا گیا ہے جس کے تحت وہ کوئی بھی ڈرافٹ میسج چیٹ کھولے بغیر بھی دیکھ سکیں گے۔

ڈرافٹ فیچرکو کمپنی کی جانب سے ڈرافٹ میسج فیچر کا نام دیا گیا ہے جسے پہلے مرحلے میں فی الحال آزمائش کے لئے آئی فون کے مخصوص صارفین کو پیش کیا گیا ہے۔موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کے مطابق ایپل کے صارفین کے لیے آزمائشی طور پر متعارف کرائے گئے ڈرافٹ فیچر کو کامیابی کے بعد دنیا بھر میں تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

اس نئے فیچر کے تحت صارفین کے نامکمل پیغامات پر لیبل لگ جائے گا جس کو وہ ایک علیحدہ آپشن چیٹ فہرست میں جا کر میسج کھولے بغیر دیکھ سکیں گے اور پھر اس میں ترمیم بھی کر سکیں گے۔

دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لئے استعمال کی جانے والی میٹا کی زیر ملکیت موبائل ایپلی کیشن کے اس نئے فیچر کا مقصد غیر ضروری چیٹ کی جھنجھٹ سے صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں