واٹس ایپ گروپ ایڈمن

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار دے دیا گیا

زمبابوے حکومت کے مطابق واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس کا اقدام گمراہ کن خبروں کو روکنے اور سوشل میڈیا کے احتساب کو بڑھانے کی جانب ایک قدم ثابت ہو گا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں زمبابوے کی حکومت کی جانب سے لائسنس کی مختلف فیسیں بھی متعین کی گئی ہیں جن کا تعین گروپ کی نوعیت کے مطابق کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں گمراہ کن خبروں کو روکنے اور سوشل میڈیا کے احتساب کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے زمبابوے کی حکومت کی طرف سے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی نئی شرط کا اعلان کر دیا گیاہے۔

واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کے حصول کیلئے زمبابوے کی حکومت کی جانب سے لائسنس کی مختلف فیسیں بھی رکھی گئی ہیں جس کا تعلق گروپ کی نوعیت سے ہے۔ اس حوالے سے لائسنس فیس کا تعین 50 ڈالر سے لے کر2500 ڈالر تک کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں زمبابوے کی وزیر اطلاعات مونیکا مٹسوانگوا کا کہنا ہے کہ لائسنس کا طریقہ کار تشدد اور افراتفری کا سبب بننے والی غلط خبروں کے ذرائع کی نشان دہی کرنے اور ان کو روکنے میں مدد فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لائسنسنگ پروسیس میں گروپ ایڈمنز کے لئے نجی معلومات فراہم کرنا لازمی ہو گا، جس کی صورت پرائیویسی کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

زمبابوے حکومت نے ملک میں سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے اس اقدام کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں