آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 13رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔
ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 148 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 134رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکی۔
میچ کے دوران قومی ٹیم کی جانب سے صرف بیٹر عثمان خان اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے 38 گیندوں پر 52 رنز کی ایک شاندار اننگ کھیلی ۔
میچ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان رضوان16، بابر اعظم 3 ، صاحبزادہ فرحان 5 ، سلمان آغا صفر ، عباس آفریدی 4 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
قبل ازیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیا جس میں میتھیو شارٹ 32 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے، ان کے علاوہ جیک فریزر 20 ، گلین میکسویل 21 ، مارکس سٹونس 14 ، ٹم ڈیوڈ 18 اور ایرون ہارڈی 28 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔
بائولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ عباس آفریدی نے 3 اور سفیان مقیم نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ پہلے میچ میں بھی آسڑیلوی کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو آئوٹ کلاس کرتے ہوئے شکست دے دی تھی، اس طرح آسٹریلیا نے اس سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔