چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی طرف سے اپنایا جانے والے موقف قابل تعریف ہے، قومی فاسٹ بائولر محمد عامر
قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بھی کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کوئی ابھی ابھی پاکستان کو نہیں ملی، اس کا بہت پہلے فیصلہ ہو چکا تھا کہ میزبان کون ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے میزبان کی حیثیت سے پاکستان نے گرائونڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے بہت پیسہ لگایا ہے ۔ اب یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں اتنا پیسہ لگائیں اور ایک ٹیم اٹھ کر نہ کھیلنے کا اعلان کر دے اور کہے کہ ٹورنامنٹ ہی ملتوی ہو جانا چاہیے۔
کسی بھی ٹیم کی طرف سے کوئی بھی ٹورنامنٹ نہ کھیلنے اور ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کے لیے کوئی وجہ بھی تو ہونی چاہیے۔ اس سلسلے میں قصور وار آئی سی سی کو قرار دوں گا، یہ سب کچھ ان کی وجہ سے ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو اس کی جگہ کسی اور ٹیم کو شامل کر لیں اور ٹورنامنٹ لازمی کرائیں۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بھارت پاکستان آنے سے انکاری ہے اور اس کی انکار کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی تعطل کا شکار ہو رہی ہے۔