حارث رئوف

حارث رئوف ٹی 20 میں ایک اہم اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران حارث رئوف نے یہ اہم کارنامہ سرانجام دیا اور وہ مشترکہ کامیاب ترین بولر بن گئے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر پاکستان فاسٹ فائولر حارث رئوف نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے مشترکہ کامیاب ترین بولر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو شکار کیا، اس شاندار کارکردگی کے بعد ان کی وکٹوں کی تعداد شاداب خان کی طرح 107 ہو گئی۔اس کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان اور حارث اب مشترکہ طور پر پاکستان کے کامیاب ترین بولر بن چکے ہیں۔

پاکستانی پیسر نے 72 اننگز میں جبکہ شاداب نے 96 اننگز میں 107 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ شاہد آفریدی 96 اننگز میں 97شکار کے ساتھ نمبر پر ہیں جبکہ ان کے داماد شاہین آفریدی اب تک 72 اننگز میں 96 وکٹیں لے چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی پیسر نے آسٹریلیا میں کسی بھی غیر ملکی بولر کی بہترین کارکردگی کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے چھین کر پاکستان کے نام کر لیا.

اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے بولر نوان کولاسیکیرا کے پاس تھا، نوان نے 2017 میں گیلگونگ میں کھیلے گئے میچ کے دوران 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں جبکہ پاکستان فاسٹ بولر نے 22رنز دے کر4وکٹیں حاصل کرتے ہوئے یہ اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

اس طرح پاکستانی پیسر ایک ہی میچ کے دوران دو بڑے اہم اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے. انہوں نے ٹی 20 میں پاکستان کے کامیاب بولر بننے کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا میں بھی ٹی 20کے میدان میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دئیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں