امریکا میں 2016کے دوران 35سالہ ہیکر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ مل کر بٹ فنیکس کے نیٹ ورک کر ہیک کر کے بٹ کوائن چوری کئے۔
امریکا کی عدالت نے کرپٹو ایکسچینج بِٹ فنیکس سے 120000 بٹ کوائن ( موجودہ قیمت کے مطابق 11 ارب ڈالر سے زائد مالیت ) چرانے اور لانڈرنگ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ہیکر کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔
اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ اِلیا لی چنسٹین نے 2016 میں اپنی اہلیہ ہیتھر مورگن کے ساتھ مل کر بِٹ فنیکس کے نیٹ ورک کو ہیک کرتے ہوئے فنڈز لانڈر کیے۔ کرپٹو کرنسی کی اب تک کی تاریخ میں یہ بڑی وارداتوں میں سے ایک واردات تھی۔
سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ جج کولینکولر کوٹیلی کی جانب سے اس بڑی واردات کو باقاعدہ ایک سوچی سمجھی وردات قرار دیا گیا، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے یہ پیغام دیا جانا ضروری ہے کہ آپ یہ جرائم آزادانہ نہیں کر سکتے، ان کے کچھ نہ کچھ نتائج تو ضرور ہوں گے۔
35 سالہ اِلیا لی چنسٹین جو کہ گرفتار ہونے کے بعد سے اب تک تقریبا تین سال کے لگ بھگ جیل کاٹ چکا ہے وہ اپنی صلاحیتوں کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر اب افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
تاہم اب اس کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتا ہے کہ وہ جیل سے چھوٹنے کے بعد اپنی مہارت کو سائبر کرائم سے لڑنے میں بروئے کار لانے کی کوشش کرے گا۔