اگر سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فون خریدتے وقت دکاندار آپ کو بتائے کہ یہ فون پہلے ہی کھل چکا ہے تو اس سے فون پر ہونے والے کام کے بارے میں لازمی پوچھیں۔
یہ ایک ایسا مخمصہ ہے جس کا ہم سب نے کبھی نہ کبھی تجربہ ضروری کیا ہو گا کہ آیا نیا فون خریدنا ہے یا استعمال شدہ۔ پاکستان میں ان دنوں سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فون خریدنا ایک بہتر انتخاب بن چکا ہے کیونکہ ملک میں اچھے اسمارٹ فون کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں۔
ہم اس آرٹیکل میں آپ کو ان رہنما اصولوں کے بارے میں آگاہ کریں گے جن کے ذریعے آپ پاکستان میں کوئی بھی سیکنڈ ہینڈ اسمارٹ فون خریدنے سے پہلے بآسانی اپنی تسلی کر سکیں گے۔
1۔ کوئی بھی استعمال شدہ فون خریدتے وقت اس کا اصل باکس اور خریداری رسید دیکھنا ضروری ہے۔ یہ رسید اس بات کی تصدیق کے لیے بھی ہوتی ہے کہ فون چوری کا نہ ہو۔
2۔فون کی باڈی پر کسی بھی طرح کی کھرونچ یا ٹوٹ پھوٹ کی اچھی طرح جانچ ضروری کریں۔
3۔ فون کو پانی سے نقصان نہ پہنچا ہوا، لوگوں کے اپنے استعمال شدہ اسمارٹ فون فروخت کرنے کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک وجہ یہ ہوتی ہے کہ فون کہیں غلطی سے پانی میں گر گیا ہو، جس وجہ سے فون مرمت کے قابل بھی نہیں رہتا۔
عام طور پر پانی سے ہونے ولا نقصان فوری طور پر نظر نہیں آتا لیکن اسے چیک کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ فون آن ہے لیکن چارجنگ نہیں دکھاتا، یہ اس بات کا قوی امکان ہو سکتا ہے کہ پانی نے بیٹری کو نقصان پہنچایا ہوا۔
4۔ فون کے ساتھ ملنے والی دیگر بنیادی اشیا لازمی لیں۔ان اشیا میں چارجر، کیس یا اسکرین پروٹیکٹر وغیرہ شامل ہو سکتی ہیں۔ اگر یہ موجود نہ ہوں تو پھر فون کی قیمت کم کرنے کے لیے بات چیت کی جائے۔
5۔ فون کی سکرین کو ا چھی طرح سے چیک کیا جائے، اس کے لئے آپ فون پر بالکل سفید بیک گرائونڈ والی اسکرین کھول کر اسکرین کو چیک کر سکتے ہیں۔ اگر اسکرین پر پیلی رنگت زیادہ نمایاں نظر آئے تو جان لیں کہ یہ اصل سکرین ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو اسکرین تبدیل شدہ ہے۔
6۔ اگر تو فون ایسا ہے کہ بیٹری الگ نہیں ہوتی تو اس کے لئے آپ فون سے کیمرہ کھولیں اور اسے ‘برسٹ’ موڈ پر کر لیں، اس سے بہت ساری تصویریں لیں اور اگر تو بیٹری جلدی ختم ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ فون کی بیٹری خراب ہے۔
7۔ ہیڈ فون جیک، مائیک اور اسپیکر کو لازمی چیک کیا جائے۔
8۔ سم جیکٹ اور میموری سلاٹ کو لازمی چیک کیا جائے۔
9۔ اگر فون کے کیمرے کے لینس پر کوئی خراش یا دھول نظر آئے تو فون ہرگز نہ خریدیں کیونکہ یہ آپ کو کبھی بھی اچھی اور معیاری تصویر نہیں دے گا۔
10۔ فون کی بیرونی کیسنگ کو بڑی باریک بینی کے ساتھ چیک۔
اگر کوئی ایسا فون ہو جو کہ پہلے کھل چکا ہو اور motherboard پر کوئی کام کیا گیا ہو تا ایسا فون ہرگز نہ خریدا جائے۔