انٹرنیٹ کی دنیا کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق یہ مقبول ترین پاسورڈ 30 لاکھ سے زائد نجی جبکہ 12 لاکھ سے زائد کارپوریٹ اکائونٹس میں استعمال ہو چکا ہے۔
اگر بغور دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا میں صارفین کے لیے سب سے اہم چیز ان کا پاسورڈ ہی ہوتا ہے لیکن ایک تازہ ترین مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ لاکھوں افراد اپنے پاسورڈ رکھنے کے معاملے میں انتہائی لاپرواہ ثابت ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے پاسورڈ نورڈ پاس اور تھریٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر نورڈ اسٹیلر کے اشتراک سے ترتیب دی جانے والی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں زیر استعمال نجی اور کارپوریٹ اکائونٹس کا اب تک سب سے عام پاسورڈ 123456 دیکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مقبول ترین پاسورڈ اب تک 30 لاکھ سے زائد نجی جبکہ 12 لاکھ سے زائد کارپوریٹ اکائونٹ رکھنے والوں کی طرف سے استعمال کیا جا چکا ہے۔
پاسورڈ نورڈ پاس اور تھریٹ مینجمنٹ سافٹ ویئر نورڈ اسٹیلرکے تجزیے میں بتایا گیا کہ 123456 نے ایک بار پھر دنیا کے مقبول ترین پاسورڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ چھ سال سے سالانہ بنیاد پر ہونے والی تحقیق کے مطابق 6 میں سے 5 بار اس پاسورڈ نے فہرست میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
اس کے باوجود کہ پاسورڈ ایک اہم پوائنٹ ہوتا ہے نجی اکائونٹس میں اس پاسورڈ کا استعمال عام ہے.
اس تجزیے کے مطابق نجی اکائونٹس کے ٹاپ 5 پاسورڈ درج ذیل ہیں:
1۔123456
2۔123456789
3۔12345678
4۔password
5۔qwerty123
کارپوریٹ اکائونٹس کے ٹاپ 5پاسورڈ درج ذیل ہیں:
1۔123456
2۔123456789
3۔12345678
4۔ secret
5۔ password