عازمین حج

عازمین حج کے لئے خوش خبری، حکومت نے ایک بڑی مشکل حل کر دی

ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے عازمین حج کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان، صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔

حجاز مقدس جانے والوں کے لئے بڑی اہم خبر سامنے آئی ہے، ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں اور یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی دستیاب ہو گی۔

ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر اور دنیا بھر میں قائم تمام پاسپورٹ دفاتر میں قائم کئے جانے والے خصوصی کانٹرز پر عازمین حج کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا اور پاسپورٹس کی فراپ،ہ 24 گھنٹوں میں یقینی بنا دی جائے گی۔

یہ بھی واضح رہے کہ امسال سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے جمع کیے جا رہے ہیں۔ قرعہ اندازی میں نام آنے پر 4 لاکھ روپے کی باقی رقم 10 فروری تک جمع کرانا ہو گی۔ سرکاری اسکیم کے لیے حج درخواستیں 3 دسمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی۔ کوٹے سے زیادہ درخواستیں آنے کی صورت میں ریگولر اسکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔

حکومت کی طرف سے وضع کردہ پالیسی کے مطابق سرکاری کوٹے کی اسپانسرز شپ اسکیم پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر میسر ہو گی۔ اسپانسرز شپ اسکیم کے لیے تمام رقم یکمشت ڈالروں میں جمع کرانا لازم ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس حج درخواستیں کم آنے کے باعث درخواستیں جمع کروانے کے لیے 10 روز کی توسیع بھی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں