اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیلئے بری خبر، وارنٹ گرفتاری جاری

جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی فوجداری عدالت کی طرف سے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اسی تنا ظر میں عالمی عدالت کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے سربراہ محمد ضیف کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے رواں سال مئی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر کے جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے لیے درخواست دی تھی، جس پر عالمی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں،

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی اس بربریت کے نتیجہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 17 ہزار سے زائد بچے بھی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی “مناسب بنیادیں” موجود ہیں کہ ن دونوں افراد نے جان بوجھ کر غزہ کی شہری آبادی کو خوراک، پانی ادویات اور طبی سامان کے ساتھ ساتھ ایندھن اور بجلی سے محروم رکھا جو کہ شہریوں کی بقا کے لیے انتہائی ناگزیر ضروریات ہیں۔

عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق 2 اسرائیلی کیسز کو بھی مسترد کرتے ہوئے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے عدالت کے دائرہ اختیار کو قبول کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ عدالت فلسطین کے علاقائی دائرہ اختیار کی بنیاد پر اپنا دائرہ اختیار استعمال کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں