سپورٹس بورڈ پنجاب ہراسیگی کیس

سپورٹس بورڈ پنجاب ہراسگی کیس: 3 ملازمین معطل

لاہور (آفاق خصوصی رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب ہراسگی کیس: 3 ملازمین معطل
ہراسگی کیس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے جن 3 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے،
ان میں جونیئر کلرک احسان احمد، کمپیوٹر آپریٹر محمد شاہد اور نائب قاصد محمد عزیر شامل ہیں
سابقہ ملازمہ (ط) نے ہیومن رائٹس کمیشن کو درخواست دی تھی کہ دوران ملازمت ہراساں کیا
ڈی جی سپورٹس پنجاب نے انکوائری کمیٹی کی سفارش اور اعلی حکام کی منظوری کے بعد معطل کیا
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب خضر اقبال نے ہراسگی کیس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے تین ملازمین کو انکوائری کمیٹی کی سفارش اور اعلی اتھارٹی کی منظوری کے بعد فوری طور پر معطل کردیا ہے
ان ملازمین میں جونیئر کلرک احسان احمد، کمپیوٹر آپریٹر محمد شاہد اور نائب قاصد محمد عزیر شامل ہیں
سپورٹس بورڈ پنجاب کی سابقہ ملازمہ (ط) نے ہیومن رائٹس کمیشن کو درخواست دی تھی کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے دوران ملازمت ہراساں کیا ہے
اس خاتون کو دو ماہ قبل ملازمت سے نکال دیا گیا تھا، ہیومن رائٹس کمیشن نے یہ درخواست سیکرٹری سپورٹس پنجاب کو ایکشن کیلئے بجھوا دی تھی
بعد میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے یہ درخواست مارک کرکے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو بجھوا دی تھی
جس پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر کلیم کے سربراہ میں انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی،
واضح رہے کہ کمیٹی نے افسران سمیت 10ملازمین کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،
گزشتہ روز انکوائری کمیٹی کی سفارش پر تین ملازمین کو تاحکم ثانی فوری طور پر معطل کردیا ہے،
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہراسیگی کی درخواست دینے والی خاتون کو معاملہ دبانے کیلئے دوبارہ ملازمت پر رکھ لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں