امریکا کی ریاست فلوریڈا کے اورلینڈو سائنس سینٹر میں 271 افراد نے جمع ہو کر ریکارڈ قائم کرنے کے لئے بیک وقت کاغذ کے راکٹ اڑائے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے اورلینڈو سائنس سینٹر میں جمع ہو کر بیک وقت کاغذ کے راکٹ اڑا کر ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کرنے والوں میں سے 9 افراد کو ناکام کا سامنا کرنا پڑا۔
فلوریڈا کے اورلینڈو سائنس سینٹر نے اپنے ڈاکٹر فلپس سینی ڈوم میں گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے سلسلے میں 271 افراد کو جمع کیا جہاں تمام شرکا کو 15 سیکنڈ کے دورانیہ کے دوران تین بار راکٹ لانچ کرنے کی اجازت دی گئی۔
ریکارڈ بنانے کے لئے اکٹھے ہونے والے شرکا میں سے نو افراد کی کوششوں کو نااہل قرار دے دیا گیا لیکن 262 افراد کے راکٹ نے کامیابی کے ساتھ لانچ کرتے ہوئے 250 کا ہندسہ عبور کیا اور اس طرح گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
اس حوالے سے اورلینڈو سائنس سینڈر کی طرف سے جاری کردہ ایک نیوز ریلیز میں کہنا تھا کہ ریکارڈ بنانے کے لیے کاغذ لے کر اس کے راکٹ بنانے کا مطلب تھا کہ ایک کھلونا جو مکمل طور پر کاغذ سے بنا ہو اور ایک اسٹرا میں فٹ ہو جائے اور بعد ازاں جب اس اسٹرا میں ہوا پھونکی جائے تو راکٹ ہوا میں اڑتا ہوا دور جا گرے۔
فلوریڈا کے اورلینڈو سائنس سینٹر میں ریکارڈ سازی کے لئے ہونے والے اس اکٹھ میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کا ایک اہلکار بھی ریکارڈ کی تصدیق کے لیے موقع پر موجود تھا۔