پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار سید نور نے ایک پروگرام میں اپنی جوانی کے دنوں کے دلچسپ قصے سناتے ہوئے سب کو محظوظ کر دیا۔
حال ہی میں انہوں نے پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے کھل کر بہت ساری باتیں کیں، جس کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار نے اپنی جوانی کے دنوں کے دلچسپ قصے بھی سنائے اور سب کو خوب محظوظ بھی کیا۔
اس موقع پر بات چیت کے دوران سید نور نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جوانی کے دنوں میں میرا اور اداکار جاوید شیخ کا لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا، لیکن میں ہی جیتتا تھا کیونکہ جاوید شادیاں کرتا تھا اور میں صرف دوستیاں بناتا تھا۔
اس پروگرام کے دوران انہوں نے بات چیت جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے شادی صرف اسی لڑکی سے کرنی تھی جس سے محبت ہوتی اور جب انہیں محبت ہوئی تو شادی بھی کر لی۔
انہوں نے اپنی اہلیہ اور سابقہ مشہور اداکارہ صائمہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور مشاہدہ کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کی تعریف بھی کی اور کہا کہ “صائمہ بہت ذہین ہیں اور ان کی یادداشت کمال کی ہے۔”
انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بڑے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ اس وقت فلم انڈسٹری کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔