اداکار شاہ رخ

اداکار شاہ رخ خان آئی پی ایل کی کون سی ٹیم خریدا چاہتے تھے؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

انڈین پریمئیر لیگ کے بانی للت مودی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے قبل ممبئی کی ٹیم کو خریدنا چاہتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے بانی للت مودی کا دعوی ہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی ہمیشہ سے پہلی پسند ممبئی تھی لیکن مکیش امبانی کے انتخاب کے بعد وہ اسے حاصل نہ کر سکے، جس پر انہوں نے کولکتہ کا انتخاب کیا۔

یاد رہے کہ اس کے بعد 2008 میں بالی ووڈ اسٹار نے اداکارہ جوہی چالہ کے ساتھ مل کر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو اس وقت ایک بھاری قیمت 570 کروڑ میں خریدا تھا۔

راج شامانی کی پوڈ کاسٹ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے للت مودی کا کہنا تھا کہ بھارت میں کرکٹ اور بالی ووڈ بکتا ہے، میں ہمیشہ گلیمر کا حصہ رہا ہوں، بالی ووڈ اسٹار اور میں اکٹھے سکول جاتے تھے اور اس زمانے سے ہم دوست چلے آ رہے ہیں۔ کرکٹ لیگ کرانے کیلئے میں نے ہی بالی ووڈ اسٹار سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ میں صرف چاہتا ہوں کہ آپ اس کا حصہ بن جائیں۔

للت مودی کے مطابق اس وقت بالی ووڈ اسٹار کی آئی پی ایل میں شمولیت لیگ کی بنیاد کا ایک اہم ‘ستون’ تھا، انہوں نے ٹیم کیلئے بولی لگائی جبکہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔ یاد رہے کہ اس کے باوجود وہ ایک کامیاب فرنچائز مالک ثابت ہوئے.

بالی ووڈ اسٹار کے آنے سے کرکٹ اور تفریح کو جوڑنے کی کوشش کی گئی اور اس کی ایک جھلک چیئر لیڈرز تھیں۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ اسٹار کی وجہ سے دیگر لوگوں نے بھی فرنچائزز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی، وہ اپنے ساتھ دیگر اسٹارز کو بھی لائے، جن میں دیپیکا پڈوکون، اکشے کمار شامل تھے، جس نے آئی پی ایل کو چار چاند لگا دئیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں