اداکارہ نرگس

اداکارہ نرگس ساتھی فنکارہ کیخلاف درخواست لے کر ایف آئی اے کے پاس جا پہنچیں

سٹیج اداکارہ نرگس نے ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے ایف آئی اے سے ساتھی فنکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کر دی

اپنے وکیل زین علی قریشی ایڈووکیٹ کے ہمراہ معروف سٹیج اداکارہ نرگس ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر میں پیش ہوئیں اور مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی۔

معروف سٹیج اداکارہ کی طرف سے ساتھی فنکارہ مریم حسین اور عابدہ عثمانی کے خلاف ایف ائی اے سائبر کرائم کے دفتر میں مقدمہ درج کرنے کے سلسلے میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ساتھی فنکارائوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے سلسلے میں دی جانے والی درخواست میں معروف سٹیج اداکارہ کی طرف سے موقف اپنایا گیا ہے کہ عابدہ عثمانی اور مریم حسین نے ہتک عزت کی ہے۔

اداکارہ کی طرف سے دی جانے والی اس درخواست میں ایف آئی اے سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے اداکارہ کی طرف سے دی جانے والی درخواست پر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ معروف اداکارہ گزشتہ دنوں اپنے شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بھی بن چکی ہے، اس حوالے سے انہوں نے تشدد زدہ چہرے کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں.
اس واقعہ پر بھی متعلقہ تھانے کی پولیس کی طرف سے قانونی کارروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں