نت نئی آوازیں

نت نئی آوازیں بنانے والا اے آئی ماڈل متعارف کروانے کا دعویٰ

محققین کا دعوی ہے کہ انہوں نے ایک ایسا اے آئی آڈیو جنریٹر بنایا ہے جو ایسی نت نئی آوازیں کامیابی سے بنا سکتا ہے جنہیں پہلے کبھی نہ سنا گیا ہو۔

فگاٹو نامی نیا جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل کمپیوٹر چپ ساز کمپنی اِنویڈیا کی ایک ٹیم کی طرف سے بنایا گیا ہے جو کہ ایسی آوازیں بنانے کا ماہر ہے جو پہلے کبھی نہ سنی گئی ہوں۔

فگاٹو نامی نیا جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل کمپیوٹر چپ ساز کمپنی کے مطابق یہ ٹول صارفین کو سادہ سے ٹیکسٹ پرامپٹ استعمال کرتے ہوئے آڈیو کو ایڈٹ یا بنانے کی سہولت فراہم کرے گا ، جیسا کہ کسی گانے سے کوئی مخصوص آلے کو ہٹانا یا کسی کی آواز میں تبدیلی کرنا۔

فوگاٹو کے متعلق ایک تفصیلی بلاگ میں اینویڈیا کے رچرڈ کیرس کی طرف سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ آلہ دیگر کسی بھی اے آئی ماڈل سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی مہارت سے مزین ہے اور نت نئی آوازیں بنا کر موسیقی کی دنیا کو بدلنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

رچرڈ کیرس نے اس کے بارے میں مزید لکھا ہے کہ فوگاٹو سے ٹرمپٹ سے بھونکنے یا کسی سیکسو فون سے میائوں کی آواز بھی نکالی جا سکتی ہے یعنی کہ صارفین جو بھی لکھیں گے، ماڈل وہ بنا کر انہیں فراہم کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں