سونا کشی سنہا

سونا کشی سنہا کی والدہ کے بیان نے بیٹی کی شادی بارے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی

بالی وڈ اداکارہ سونا کشی سنہا اپنے والدین شترو گھن سنہا، پونم سنہا اور پارٹنر ظہیر اقبال کے ساتھ دی گریٹ انڈین کپل شو میں شریک تھیں۔

دی گریٹ انڈین کپل شو میں شرکت کے دوران شوبز اور ذاتی زندگی سے جڑے مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی، اس دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پونم سنہا کے ایک بیان نے انٹرنیٹ پر تنازع کھڑا کر دیا۔

اس شو کے دوران پونم سنہا نے ایک پرانا مشورہ فقرہ دہراتے ہوئے کہا کہ میری ماں کہتی تھیں کہ ہمیشہ اس شخص سے شادی کرنا جو تم سے زیادہ محبت کرے۔ میں نے اپنی ماں کی یہ نصیحت مانی اور اسی کے مطابق شادی کی۔ لیکن میری بیٹی نے کیا کیا؟ اس نے ایسے شخص سے شادی کر لی، جسے وہ زیادہ محبت کرتی ہے۔

سونا کشی سنہا نے اپنی والدہ پونم کے اس بیان پر فوری طور پر ہوشیاری سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تھوڑا بحث والا معاملہ ہے۔ اسے لگتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محبت کرتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے زیادہ محبت کرتی ہوں۔ اب اس معاملے کو کون سلجھائے گا؟

کپل شو کے اس کلپ کے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد لوگوں کی طرف سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس دوران ایک صارف نے لکھا کہ یہ دیکھنا کافی عجیب تھا۔ ایسا لگا کہ یہ بات کسی اور سمت جا رہی تھی لیکن پھر اس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا۔

اس دوران متعدد صارفین نے سونا کشی کے رویے کی تعریف کی جبکہ ظہیر کے لیے افسوس کا اظہار کیا گیا، یاد رہے کہ سناکشی اور ظہیر اقبال حال ہی میں کئی سالوں کی قربت کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں