اداکارہ زینب رضا

اداکارہ زینب رضا کا پرویز مشرف سے کیا رشتہ ہے؟ انٹرویو میں سب بتا دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب رضا نے اپنے بارے میں گردش کرنے والی تمام افواہوں پر وضاحت پیش کر دی۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اداکارہ زینب رضا بطور مہمان شریک ہوئیں، اس پروگرام کے دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی جبکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے پھیلائی گئی تمام غلط معلومات کی وضاحت بھی پیش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر میرے بارے میں بہت سی غلط باتیں درج ہیں۔ میں نہ تو امریکا سے آئی ہوں اور نہ ہی میری عمر 23 سال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی اصل عمر 26 سال ہے جبکہ گوگل پر 23 سال درج ہے جو کہ غلط ہے۔

زینت نے بتایا کہ گوگل کے مطابق احمد نامی ایک شخص ان کا بوائے فرینڈ ہے، جو حقیقت نہیں بلکہ غلط ہے۔ اس کے علاوہ گوگل پر یہ بھی لکھا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف میرے نانا ہیں، لیکن ایسا کچھ نہیں یہ سب جھوٹی افواہیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب بھی وہ سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی ہیں، تو لوگ یہی کمنٹ کرتے ہیں کہ یہ پرویز مشرف کے بچے ہیں۔ یہاں تک کہ جب وہ اپنے حقیقی نانا کی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں، لوگ تب بھی اس پر یقین نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوگل پر موجود غلط معلومات کی وجہ سے ان کے مداحوں میں ان کے بارے میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، امید ہے کہ اس وضاحت کے بعد اب معلومات کی تصحیح ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں