مشتبہ کالز

مشتبہ کالز سے صارفین کو متنبہ کرنے والا انتہائی کارآمد فیچر متعارف

ٹیلی کمیونیکیشن سروس پرووائیڈر کمپنی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک فیچر متعارف کرایا ہے جو مشتبہ کالز کے حوالے سے متنبہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق نیا کال ڈیفنس فیچر کال نمبر کے رویے کا تجزیہ کرنے کے لیے ایڈپٹیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے اپنا کام سرانجام دیتا ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن سروس پرووائیڈر O2 کی طرف سے مصنوی ذہانت پر مبنی متعارف کرایا جانے والا فیچر صارفین کو مشتبہ کالز کے بارے میں تنبیہ کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی کمپنی کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نیا کال ڈیفنس فیچر کال نمبر کے رویے کا تجزیہ کرنے کے سلسلے میں ایڈپٹیو اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے امور سرانجام دیتا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ آیا یہ درست کال ہے یا کوئی اسپیم کال کی جا رہی ہے۔

اگر اس فیچر کے مطابق کال اسپیم کے تمام معیار پورے کرتی ہے تو صارف کی فون اسکرین پر فوری طور پر انتباہ ظاہر ہو جائے گا۔ تاہم صارف کے پاس یہ اختیار تو بہرحال ضرور ہو گا کہ وہ یہ کال اٹھائیں یا نہ اٹھائیں۔

اسپیم کالز کی شناخت کرنے کی صلاحیت پر مبنی یہ ٹیکنالوجی سکیورٹی فرم Hiya کی طرف سے بنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں