ایک لاکھ روپے

ایک لاکھ روپے مالیت کے نوٹوں کا ہار پہننے والا دولہا سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں دولہے کو ایک لاکھ روپے کے نوٹوں کا ہار اسے بھائی کی طرف سے تحفے میں دیا گیا۔

صوبہ پنجاب کا علاقہ بھکر یوں تو کئی حوالے سے مشہور ہے تاہم آج کل وہ سوشل میڈیا پر ایک لاکھ روپے مالیت کے نوٹوں کے ہار کی وجہ سے مشہور ہو رہا ہے، یہ بھکر کے رہائشی دولہے کو اس کے بھائی نے تحفے میں دیا تھا۔

دولہے کے بھائی نے تقریبا 1 لاکھ روپے کا ہار بنوایا جس کی لمبائی 35 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، اسے کوٹلہ جام میں 75 کے 200 نوٹ اور 50 کے 1,700 نوٹوں کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔

شادی کا تحفہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد موضوع بحث بنا ہوا ہے، شادی کے موقع پر پنڈال میں نوٹوں کے ہار کی رونمائی لوگوں کا ایک گروپ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

اس ہار کی تیاری میں کرنسی نوٹوں کے علاوہ پھول اور رنگ برنگے ربن بھی شامل کئے گئے تھے۔ جیسے ہی دولہا اندر داخل ہوا دو لوگوں نے احتیاط سے دولہے کے گلے میں یہ ہار ڈالا جبکہ اس موقع پر موجود مہمانوں نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

اس واقعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اور انسٹا گرام پر بہت سے لوگوں کی طرف سے شیئر کیا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردعمل کا اظہار بھی کیا گیا۔

ایک صارف نے اس پر لکھا کہ پاکستان میں کچھ بھی ہو سکتا ہے جب کہ ایک اور صارف نے طنز کیا کہ اس دولہے نے تو پورے ملک کی جی ڈی پی پہن رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں