گاڑیوں کے پرانے ٹائر

گاڑیوں کے پرانے ٹائر اب بیکار نہیں رہے، انتہائی مفید اور حیران کن استعمال کیا ہے ؟

خاص تکنیک استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں کے پرانے ٹائر میں سے تاروں کو الگ کر دیں تو باقی بچنے والی ربڑ انتہائی کارآمد چیز بن جاتی ہے۔

تمام گاڑیوں کے ایسے ٹائر جو کہ اپنی عمر پوری کر چکے ہوں اور سال ہا سال مسلسل چلنے کی وجہ سے گھس چکے ہوں، اب بیکار نہیں رہے بلکہ یہ ٹائر بھی انتہائی کارآمد اور بیش قیمت چیز ہیں۔

آپ کے لئے یہ بات یقینی طور پر حیران کن ہو گی مگر یہ حقیقت ہے، تمام تر ٹائر قدرتی ربڑ اور لوہے کی تاروں سے بنائے جاتے ہیں، جب یہ سڑک پر مسلسل چلنے کی وجہ سے گھس جائیں تو گاڑی مالکان کے لئے تقریبا بیکار ہو جاتے ہیں۔

آپ یقینی طور پر حیران ہوں گے کہ یہ اب بیکار نہیں رہے، ایک خاص تکنیک کے ذریعے لوہے کی تاروں کو ٹائروں سے الگ کر دیا جائے تو باقی بچنے والی ربڑ انتہائی کارآمد چیز ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں یہ کام بھرپور طریقے سے جاری ہے اور ایک اچھا روزگار بن چکا ہے۔ گاڑیوں کے پرانے ٹائر میں سے لوہے کی تاریں نکالنے کے بعد ربڑ کی ری سائیکلنگ کر کے ربڑ کا دانہ بنا لیا جاتا ہے۔

ری سائیکلنگ کے عمل کے بعد بننے والے ربڑ کے دانے سے دنیا میں اس وقت درجنوں اقسام کی مختلف اشیا تیار کی جا رہی ہیں ، جن میں چھوٹے چھوٹے میٹ سے لے کر بڑے سائز کی شیٹ بھی بنائی جا رہی ہیں۔

آپ کے لئے یہ بات بھی یقینی طور پر حیران کن ہو گی کہ اس ربڑ سے تیار ہونے والی شیٹ اس قدر مضبوط ہوتی ہیں کہ ان کو ایک ہزار ٹن کی قوت سے د بانے کے باوجود یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتیں، اس کے علاوہ یہ کمروں اور صحن میں انتہائی آسانی کے ساتھ بچھائی بھی جا سکتی ہیں۔

اس وقت یورپ کے مختلف ممالک میں یہ ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے کیونکہ پرانے ٹائر انتہائی کم نرخوں پر مل جاتے ہیں اور ان سے مختلف اقسام کی اشیا تیار کرنے پر لاگت بھی انتہائی کم آتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں