تیز ترین بولر

تیز ترین بولر کا ریکارڈ کیا شعیب اختر سے محمد سراج چھیننے میں کامیاب ہو گئے؟

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران کھیل کے پہلے روز اسپیڈ گن کی غلطی نے بھارتی گیند باز محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنوا دیا۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اسپیڈ گن کی ایک غلطی نے دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچا دی۔ اس غلطی نے ایک مرتبہ تو بھاری مارجن کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ کر رکھ دیا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل کے پہلے روز بھارت نے ہائولنگ شروع کی تو ایک موقع پر اسپیڈ گن کی غلطی نے بھارتی گیند باز محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنوا دیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے بھارت آسٹریلیا سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسپیڈ گن میں ایک بڑی ٹیکنیکل غلطی دیکھنے میں آئی، جب اس ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 24 ویں اوور کے دوران اسپیڈ گن نے محمد سراج کی گیند کی رفتار ناقابل یقین دکھائی جسے دیکھ کر لوگ حیران و ششدر رہ گئے۔

اس موقع پر اسپیڈ گن پر بھارتی بولر محمد سراج کی گیند کی رفتار 181.6 کے ایم پی ایچ دکھائی گئی، دراصل ایسا اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا تاہم ایک مرتبہ کو اس اسپیڈ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

یہ واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 161.3 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے بولنگ کر کے یہ عالمی ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں