آئندہ سال 5 مئی سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے بعد واٹس ایپ 2025 میں متعدد ڈیوائسز میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ برس کے دوران مئی سے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن متعدد آئی فون ڈیوائسز پر کام کرنا مکمل طور پر بند کر دے گی، جس کے بعد مذکورہ ڈیوائسز کے حامل صارفین کو یہ میسجنگ ایپلی کیشن استعمال کرنے کے لئے اپنی ڈیوائسز تبدیل کرنا پڑیںگی.
آئندہ برس 5 مئی سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں واٹس ایپ ان آئی فون ڈیوائسز میں استعمال نہیں کیا جا سکے گا جس میں 15.1 سے پرانا آئی او ایس ورژن استعمال کیا جا رہا ہو گا۔
اس کا مطلب ہے کہ آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس کے صارفین آئندہ برس پانچ مئی کے بعد اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔
اس وقت یہ میسجنگ ایپلی کیشن اینڈرائیڈ 5.0 اور اس کے بعد کے ورژن رکھنے والی ڈیوائسز اور آئی او ایس 12 اور اس کے بعد کے ورژن رکھنے والے آئی فونز میں استعمال ہو رہا ہے۔ تاہم ٹیکنالوجیکل جدت کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایپلی کیشن اپنے پرانے آپریٹنگ سسٹمز سے ایپ کی سپورٹ بتدریج ختم کرنا شروع کر دے گی۔
واٹس کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام سے اینڈرائیڈ صارفین متاثر نہیں ہوں گے اور وہ واٹس ایپ 2025 میں معمول کے مطابق استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔