ایم ایس دھونی

ایم ایس دھونی نے شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو کیسے مات دیدی؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے 2024 میں برانڈز کی دنیا میں اپنے نام کا سکہ منواتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ کامیابی دھونی کی کرشماتی شخصیت اور عوامی مقبولیت کی عکاس ہے کہ انہوں نے 2024 میں برانڈز کی دنیا میں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جیسے بالی وڈ لیجنڈز کو بھی پچھاڑ کر رکھ دیا۔

ریسرچ فرم YAM میڈیا کے مطابق ایم ایس دھونی نے سال 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران 42 برانڈز کی نمائندگی کی، جو امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان سے 8 زیادہ ہیں۔ یہ کامیابی دھونی کی کرشماتی شخصیت اور عوامی مقبولیت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

دھونی نے 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی مگر وہ آج بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں چنئی سپر کنگز کے ذریعے میدان میں متحرک ہیں۔ ان کی قیادت میں ٹیم پانچ مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔

یاد رہے کہ چنئی سپر کنگز نے دھونی کو آئندہ سیزن کے لیے 4 کروڑ بھارتی روپے میں برقرار رکھا ہے، جو کہ بڑے واضح انداز میں ان کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ 2023 میں دھونی نے چنئی سپر کنگز کی کپتانی سے سبکدوشی اختیار کر کے روتو راج گائیکواڑ کو کپتانی سونپ دی تھی، تاہم ٹیم پلے آف تک پہنچنے میں بھی ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں