فلم ”کولی” کے ہدایت کار لوکیش کاناگراج ہیں جبکہ اس فلم میں عامر خان، رجنی کانت کے ساتھ اداکارہ شروتی ہاسن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان کی طرف سے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت کی آنے والی فلم “کولی” کے لیے شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس فلم کے ہدایت کار لوکیش کانا گراج ہیں جبکہ اس میں اداکارہ شروتی ہاسن بھی اہم کردار نبھائیں گی۔
یاد رہے کہ عامر خان، رجنی کانت تقریبا 30 سال بعد ایک ساتھ کسی فلم میں نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے دونوں اداکاروں نے 1995 کی فلم “آتنک ہی آتنک” میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں عامر خان کے کردار کو ایکشن سے بھرپور اور یادگار قرار دیا جا رہا ہے۔
نئی فلم “کولی” کی شوٹنگ ان دنوں جے پور، راجستھان میں ہو رہی ہے، جہاں پر عامر خان نے اپنے مختصر لیکن اثر انگیز کردار کے لیے شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ فلمی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایکشن سے بھرپور کیمیو ہو گا جو کہ فلم کے شائقین پر اپنا گہرا تاثر چھوڑنے میں کامیاب ہو گا۔
سپر اسٹار عامر خان کے اس پروجیکٹ میں شامل ہونے کے بعد فلم کے شائقین کی توقعات بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ یہ بالی ووڈ اور سائوتھ انڈین سنیما کا شاندار امتزاج ثابت ہو گا۔