نیا کوانٹم کمپیوٹر

گوگل کا نیا کوانٹم کمپیوٹر متعارف، کھربوں برس کا کام منٹوں میں کرنا ممکن

گوگل کی طرف سے متعارف کرایا گیا نیا کوانٹم کمپیوٹر مستقبل میں ادویات کی دریافت اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے شعبوں میں جدت کا شاہکار ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا نیا کارنامہ یہ بتاتا ہے کہ سائنسدان ان تکنیکوں میں مسلسل بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں جو کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کو مستقبل کی امیدوں کے اوپر پورا اتارنے کے قابل بنا سکیں۔

نیا کوانٹم کمپیوٹر بلاشبہ مستقبل میں ادویات کی دریافت کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے شعبوں میں کوانٹم کمپیوٹرز کی صورت ہونے والی جدت کی جانب ایک اہم اشارہ ہے۔

اس متعارف کرائے گئے نئے کمپیوٹر کے بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا یہ کمپیوٹر، کمپیوٹر چپ وِلو پر مبنی ہے، جس کو ایسی ریاضی کی کیلکیولیشن کا حل کرنے میں 5منٹ سے بھی کم وقت لگتا ہے جسے دنیا کا سب سے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر 10 کھرب برسوں میں بھی حل نہیں کر سکتا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ کوانٹم کمپیوٹنگ ایک آزمائشی ٹیکنالوجی ہے تاہم گوگل کا کارنامہ یہ بتاتا ہے کہ سائنس دان بتدریج ان تکنیکوں میں بہتری لا رہے ہیں جو اسے امیدوں پر پورا اتار سکے۔

ہارورڈ میں فزکس کے پروفیسر اور کوانٹم کمپیوٹنگ اسٹارٹ-اپ کیو ایرا کے شریک بانی میخائل لیوکِن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب کوانٹم کمپیوٹنگ کا تصور پیش کیا گیا تو بہت سارے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ تصور کبھی بھی عملی جامہ نہیں پہن سکتا تاہم گزشتہ برسوں کے دوران جو کچھ ہوا اس کے بعد یہ تصور محض سائنس فکشن نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں