آسٹریلیا میں ایک مضافاتی سکول نے دنیا کی بہترین عمارت کے مقابلے میں فلک بوس عمارتوں، عجائب گھروں اور ہوائی اڈوں کو مات دے دی۔
آسٹریلیا میں ڈارلنگٹن پبلک سکول نے ورلڈ بلڈنگ آف دی ایئر 2024 کا اعزاز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ دنیا کی بہترین عمارت کے انتخاب میں اسے شارٹ لسٹ کی گئی عمارتوں میں سے منتخب کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے مضافاتی علاقے چپپینڈیل میں ڈارلنگٹن پبلک سکول نے سنگا پور میں ورلڈ آرکیٹیکچر فیسٹیول میں سالانہ انعام جیتنے کے مقابلے میں 220 سے زیادہ دیگر شارٹ لسٹ کی گئی عمارتوں کو شکست سے دوچار کیا۔
گزشتہ موسم خزاں کے دوران کھولا گیا یہ سکول اینٹوں سے بنایا گیا ہے جس میں ایک مخصوص “سا ٹوتھ” چھت ہے جس میں تزئین کی گئی بیرونی جگہیں بھی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایک بڑا باسکٹ بال کورٹ اور ایک کمیونٹی گارڈن بھی موجود ہے۔
خم دار دھاتی اسکرینیں کھلی ہوا میں چھتوں کی ایک سیریز کا احاطہ کی ہوئی ہیں جو طالب علموں کی رازداری کی حفاظت کرتے ہوئے دن کی روشنی کو فلٹر کرنے کا کام کرتی ہیں۔
اس منصوبے کے پیچھے ڈیزائن کرنے والی فرم fjcstudio کے مطابق جنوبی سڈنی کی جگہ پر ایک سکول طویل عرصے سے موجود تھا لیکن 1970 کی پرانی عمارت اس کے لئے اب موزوں نہیں تھی۔
سڈنی میں مقیم آرکیٹیکٹس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے نئے ڈیزائن نے سکول کو نئے اور عصری ماحول کی بنیاد پر تبدیل کر کے نئی جہت دی ہے۔