اداکارہ ریکھا

اداکارہ ریکھا ہم جنس پرست؟ رپورٹ میں حیرت انگیز دعوے پر مداح حیران

سالوں پہلے اداکارہ ریکھا کے شوہر نے خودکشی کر لی تھی، اس کے بعد سے اب تک انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی۔

اپنی دلکشی، ادائوں اور صلاحیتوں کے ذریعے ہزاروں دل جیتنے والی اداکارہ ریکھا کی طرف سے دوبارہ شادی نہ کرنے کی حیران کن وجہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریکھا نے شوبز انڈسٹری کے سفر کا آغاز 1960 کی دہائی کے آخر میں کیا اور شروع میں ہی سامعین کو مسحور کر لیا۔ اداکاری کا آغاز تیلگو سے کرنے کے بعد 1970 میںانہوں نے فلم ساون بھادوں سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر چھا گئی اور اس کے بعد انہوں نے بلندیوں کی نئی منازل طے کیں اور کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔

اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے رومانوی تعلقات کے علاوہ نجی زندگی بارے خبریں بھی وائرل ہوئیں، اس کے بعد ریکھا نے معروف کاروباری شخصیت مکیش اگوال سے شادی کی تاہم مکیش نے کچھ عرصے بعد خودکشی کر لی اس کے بعد ریکھا نے دوبارہ شادی نہیں کی۔

مکیش کی زندگی میں ہی اداکارہ نے خاتون مینیجر فرزانہ کو اپنے ساتھ رکھا جو کہ بعدازاں وہ ان کے بہت قریب ہو گئی اور بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ بہت خاص تعلقات ہیں، جب یہ منظر عام پر آئے تو سب حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ریکھا کی منیجر فرزانہ ان کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، اسے اکثر ریکھا کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ وہ اس کے ساتھ ہی رہتی ہیں، بالخصوص اداکارہ جب خاص حالت میں خاص مواقعوں پر مخصوص لباس میں زندگی کا لطف اٹھا رہی ہوتی ہیں تو مینیجر ان کے ہمراہ ہی ہوتی ہیں۔

فرزانہ کے والد پروڈکشن کنٹرولر تھے اور وہ خود ہدایت کار بننے کی خواہش مند بھی تھی، ایک سیٹ پر ریکھا سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد اداکارہ نے ان کی خدمات لیں اور 30 سال گزرنے کے باوجود فرزانہ آج بھی ریکھا کے ساتھ ہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فرزانہ کی والدہ جب بیمار ہوئیں تو وہ دن میں ان کی تیمارداری کرتی مگر رات ریکھا کے ساتھ ہی گزارتی، ان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ریکھا سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنی زندگی کو ان کے لیے وقف کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں