شادی کا دلچسپ کارڈ وائرل، آپ نہ آئے تو لڑائی اور کھانے کی برائی کون کرے گا؟

بھارت میں شادی کا دلچسپ کارڈ وائرل ہوا ہے جس میں مقامی شادیوں سے جڑی روایتوں پر دلچسپ نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے طنز و مزاح کیا گیا ہے۔

اس وائرل ہونے والے کارڈ میں بھارت میں ہونے والی شادیوں میں خاندانی ڈراموں کی تصویر کشی کرتے ہوئے بھرپور طنز و مزاح کیا گیا ہے جو مقامی شادیوں سے جڑی مختلف روایتوں پر دلچسپ انداز میں نقطہ نظر پیش کرتا ہوا نظر آتا ہے۔

یہ شادی کا دلچسپ کارڈ کھانے اور ناگزیر مہمان پر تبصروں سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دلہن کو شرما جی کی لڑکی کہہ کر متعارف کرانے کے ساتھ اس کی تعلیم کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ شرما جی کی لڑکی جس نے تعلیمی میدان میں جھنڈے گاڑھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف دلہے کو گوپال جی کا لڑکا کے طور پر متعارف کرنے کے ساتھ ساتھ بتایا گیا ہے کہ وہ ایک بی ٹیک گریجویٹ اور ایک دکان کا مینیجر بھی ہے۔

اس شادی کارڈ میں بھارتی شادیوں میں خاندانی ڈراموں کی بھی تصویر کشی کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔ کارڈ پر ایسے خاندانی اختلافات کو تسلیم کیا گیا ہے جو رشتہ داروں کے درمیان پیدا ہو سکتے ہیں خاص طور پر بوا اور پھپھا جی کا۔ مزید برآں مہمانوں کو ایسے حالات سے نمٹنے کے بارے میں کچھ ہلکے پھلکے مشورے بھی دئیے گئے ہیں۔

شادی کے دعوتی کارڈ میں بچوں کو اسٹیج پر کھیلنے سے والدین کو منع بھی کیا گیا ہے اور پھپھا جی کی ناراضگی سے بچنے کیلئے سب کو ان کا پرتپاک استقبال کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھپھا کا چہرہ گول گپے کی طرح پھول سکتا ہے۔

اس دعوتی کارڈ میں بھارتی معیاری وقت کے تصور کو واضح طور پر اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شادی شام 7:00 بجے ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ آپ دیر سے آتے ہیں تو ہمیں8:30 بجے تک آپ کی آمد کی توقع رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں