پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پارل میں کھیلا گیا، جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا .
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ پارل میں ہوا، جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز سکور کئے۔
میچ میں میزبان ٹیم کی جانب سے ہینرچ کلاسن 86 رنز بنا کر سب سے نمایاں رہے، ریان ریکلٹن نے 36 ، ایڈن مارکرم نے 35، ٹونی ڈی زورزی نے 33 اور مارکو جانسن 10رنز ہی بنا پائے۔
بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 4، ابرار احمد نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔ قومی ٹیم نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے، بابر اعظم نے 23 رنز سکور کئے، محمد رضوان ایک، کامران غلام 4، عرفان خان ایک، شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
پاکستان کے ہونہار بیٹر صائم ایوب نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا نے بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 82 رنز بنائے اور ناٹ آئوٹ رہے۔
پاکستان کی کامیابی پر سلمان علی آغا کو آل رائونڈر کارکردگی کے باعث مین آف دی میچ قرار دیا گیا تاہم سلمان علی آغا نے اپنا مین آف دی میچ ایوارڈ صائم ایوب کو دے دیا۔