پارٹی کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سلمان احمد بشریٰ بی بی اور عمران خان کی فیملی کے خلاف مسلسل سوشل میڈیا پوسٹنگ کرتے رہے۔
پی ٹی آئی نے اپنے ممبر سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ان کو پارٹی سے نکالے جانے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق معروف گلوکار اور پارٹی کے ممبر سلمان نے پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی مخالف پوسٹ کیں، وہ اس دوران بشریٰ بی بی اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کے خلاف بھی اپنے ٹویٹر سے مسلسل پوسٹ کرتے رہے ہیں۔
پارٹی کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق بانی چیئرمین کے احکامات کے باوجود بھی وہ مسلسل پارٹی پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد شیئر کرتے رہے، اس وجہ سے ان کو فوری طور پر پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت سے برطرف کیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل معروف گلوکار یہ دعویٰ بھی کر چکے ہیں کہ مجھے ملک چھوڑنے کا کہا گیا ، لیکن میں نے ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔