معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی طرح پولیس افسر بننا چاہتی تھیں لیکن اتفاق سے سوشل میڈیا سٹار بن گئیں۔
ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں پر انہوں نے ٹک ٹاک سمیت اپنی زندگی کے مختلف معاملات پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے کئی اہم باتیں بتائیں۔
معروف ٹک ٹاکر نے اس انٹرویو کے دوران بتایا کہ جاپان میں ان کے بہت سارے عزیر و اقارب رہائش پذیر ہیں اس لیے عام طور پر میں وہ سال کا نصف حصہ وہیں گزارتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں جاپان میں ایک فیشن شو میں شرکت کی تھی اور اب وہاں بھی سوشل میڈیا پر کام کر رہی ہوں، میری خواہش ہے کہ جاپانی سوشل میڈیا میں بھی اپنی جگہ بنائوں۔
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے استعمال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے سوشل میڈیا کا کوئی شوق نہیں تھا، میر ی خواہش تھی والد کی طرح پولیس افسر بنوں لیکن ایسا نہیں ہو سکا اور میں اتفاق سے ہی سوشل میڈیا سٹار بن گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی دنوں میں مجھے اس بات کا احساس نہیں تھا کہ میں ٹک ٹاک پر مشہور ہو رہی ہوں اور لوگ مجھے فالو بھی کر رہے ہیں، ایک بار ایسا ہوا کہ کچھ نوجوان لڑکے میرے پاس آئے اور انہوں نے میرے ساتھ سیلفیز بنوائیں، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں ٹک ٹاک پر مقبول ہو چکی ہوں۔