ریسلنگ

ریسلنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے مانی پہلوان کا آبائی شہر میں شاندار استقبال

سری لنکا میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ ریسلنگ کا فائنل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے مانی پہلوان صادق آباد پہنچ گئے۔

گولڈ میڈلسٹ مانی پہلوان کا آبائی شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، سری لنکا میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ ریسلنگ کے فائنل میں پاکستانی پہلوان نے بھارتی پہلوان کو مات دے کر گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے شہر صاردق آباد اور وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

ایشین چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی عبد الرحمن عرف “مانی پہلوان” کا تعلق صادق آباد سے ہے، مانی پہلوان نے اس سے قبل 2020 میں نیپال میں ہونے والی ساتھ ایشین گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

یاد رہے کہ مانی پہلوان نے سال 2016 میں اسلام آباد میں واپڈا کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ اس حوالے سے مانی پہلوان کا کہنا تھا کہ گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی قوم کا شکر گزار ہوں، دعائوں میں یاد رکھنے پر بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے صادق آباد کے اکھاڑے سے پہلوانی کی تربیت حاصل کی، سری لنکا میں ایشین چیمپئن شپ کھیلنے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت پہنچا تھا، حکومت کو چاہئے کہ وہ تمام کھیلوں سے منسلک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ وہ ملک کا نام مزید روشن کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں