ہمارا ایٹمی پروگرام

عمران خان بارے بیان دینے والوں کا اصل نشانہ ہمارا ایٹمی پروگرام، میزائل ٹیکنالوجی ہے، بلاول

عمران خان بارے بیان دینے والوں کا اصل نشانہ ہمارا ایٹمی پروگرام، میزائل ٹیکنالوجی ہے، بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ملک کو درپیش عالمی امتحانات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان کے حوالے بیانات دے رہے ہیں انہیں کسی قیدی سے کوئی سروکار نہیں بلکہ عمران بہانہ ہے اور نشانہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی ہے۔
گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو غریب عوام، پسماندہ علاقوں، ملک کے کمزور طبقے کی نمائندہ تھی۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر دنیا کی پہلی مسلم خاتون وزیراعظم بنیں، نہ صرف پاکستان مگر عالمی سطح پرلیڈر مانی جاتی تھیں،
عوام کی آواز کو بین الاقوامی سطح تک پہنچاتی تھیں اور اس ملک کے عوام کی حقیقی نمائندہ تھیں اور عوام کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے شہادت پائی لیکن نظریے سے پیچھے نہیں ہٹیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے شہید بینظیر بھٹو کو شہید کیا ان کو یہ غلط فہمی تھی کہ اب بینظیر بھٹو موجود نہیں ہوں گی
ہمارا ایٹمی پروگرام
انہوں نے کہا کہ اب ملک ایک ایسی جگہ پر کھڑا ہے جہاں مسئلے ہی مسئلے ہیں، اندرونی مسئلے ہیں، معاشی بحران ہے،
دہشت گردی کا بحران ایک دفعہ پھر سر اٹھا رہا ہے، ہر صوبے کے اپنے اپنے مسئلے ہیں۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بیرونی سطح پر بھی بہت سارے امتحان آنے والے ہیں، پاکستان کے اندرونی مسئلے ہیں
یا پھر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر مشکلات ہیں، ان تمام مشکلات کا سامنا کرنے کے لیے سیاسی جماعتیں اور سیاسی قوتیں جو اسٹیک ہولڈرز ہوتے ہیں
، ان کو مل کر ان مسائل کا مقابلہ کرنا پڑے گا، کسی ایک سیاسی جماعت کے پاس نہ وہ مینڈیٹ ہے اور نہ وہ طاقت ہے کہ وہ بیک وقت اندرونی اور بیرونی مسائل کا مقابلہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی کو عوام نے ایک ذمہ داری دی ہے، ہم وہ واحد سیاسی جماعت ہیں جو آج کل کی سیاسی صورت حال میں بھی فخر سے کہہ سکتے ہم نہ سلیکٹڈ ہیں اور نہ ہم فارم 47 والے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ہماری تعداد اتنی نہیں ہوگی لیکن اگر ہم جوابدہ ہیں تو گڑھی خدابخش، پی پی پی کے جیالوں اور ملک کے عوام کو جوابدہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں