ڈپٹی کنٹری نمائندہ یو این ایف پی اے کا گلگت بلتستان کا دورہ، حکام سے ملاقاتیں

ڈپٹی کنٹری نمائندہ یو این ایف پی اے کا گلگت بلتستان کا دورہ، حکام سے ملاقاتیں.
ڈپٹی کنٹری نمائندہ UNFPA پاکستان نے وزیر سوشل ویلفیئر پاپولیشن، ویلفیئر ویمن ڈویلپمنٹ، ہیومن چائلڈ رائٹس اینڈ یوتھ افیئر گلگت بلتستان میڈم دلشاد بانو سے سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان میں اہم ملاقات کی.
ملاقات میں سیکرٹری سردار اسد ہارون اور ایڈیشنل سیکرٹری عارف تحسین بھی موجود تھے.
وزیر اور سیکرٹری نے ڈپٹی کنٹری نمائندہ UNFPA پاکستان میڈم لتیکا مسکی پردھان کا استقبال کیا اور گلگت بلتستان کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ یو این ایف پی اے GB حکومت کو پاپولیشن ویلفیئر اینڈ یوتھ افیئر ڈپارٹمنٹ جی بی کے ذریعے مانع حمل ادویات کی فراہمی میں مدد کرہا ہے
اس کے علاوہ یو این ایف پی سے یوتھ ریسورس سنٹر گلگت کے قیام میں مختلف پہلوؤں میں بھی مدد کر رہا ہے .
یوتھ ریسورس سنٹر میں اس وقت تقریباً 300 نوجوان آن لائن کمائی کے لیے فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مہارت کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کنٹری نمائندہ UNFPA پاکستان میڈم لتیکا مسکی پردھان کو بتایا گیا کہ دونوں جماعتیں جی بی میں آبادی کی بہبود اور صلاحیت کے ذریعے خواتین کی مضبوطی سے متعلق مشترکہ مفادات کی کونسل کی سفارشات پر عمل درآمد پر کام کرنے پر متفق ہیں۔
اس موقع پر کہا گیا کہ قانون سازی کے فریم ورک کی تعمیر، عمل درآمد اور خواتین کی ہیلپ لائن کے قیام کے ساتھ ساتھ گلگت میں دارالامان کو فعال بنانے کے ذریعے اگر صنفی بنیاد پر تشدد خواتین کو متاثر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں