سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو گھر کے اندر جانے سے روکا، لیکن وہ اصرار کرتے رہے، جس پر گارڈ نے انہیں تھپڑ مار دیا، کے آر کے کا دعویٰ
بھارتی میڈیا کی تازہ رپورٹس کے مطابق مشہور کامیڈین کپل شرما کی طرف سے اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان ( کے آر کے ) کے گھر کے باہر ہنگامے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں کے ان کو سکیورٹی گارڈ کی طرف سے تھپڑ مارا گیا۔
اس حوالے سے کے آر کے نے اپنے یوٹیوب چینل پر واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ 2012 یا 2013 کے آس پاس کا ہے، جب میکا سنگھ اور کپل ان کے ممبئی والے گھر پہنچے تھے، اس موقع پر انہوں نے دعوی کیا کہ وہ دونوں نشے میں تھے اور گھر کے باہر ہنگامہ شروع کر دیا۔
کے آر کے کا مزید کہنا ہے کہ میرے سکیورٹی گارڈ نے ان دونوں کو اندر جانے سے روکا، لیکن وہ تصویر کھنچوانے اور مجھ سے ملنے کا اصرار کرتے رہے۔ جس پر آخر کار سکیورٹی گارڈ نے انہیں تھپڑ مار کر وہاں سے باہر نکال دیا۔
میکا سنگھ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کامیڈین کپل کے آر کے سے شدید ناراض تھے اور انہیں مارنے کے ارادے سے ان کے گھر گئے تھے، تاہم وہ اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔ میکا سنگھ کے مطابق کپل نے وہاں خوب ہنگامہ کرتے ہوئے ان کے گھر کے شیشے بھی توڑ دئیے تھے۔
کے آر کے کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ کے اگلے دن میکا سنگھ نے معذرت کر لی اور اس طرح یہ معاملہ وہیں ختم ہو گیا تھا۔