محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے بوگس، غیر قانونی اور جعلی اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کے نام اور ایڈریس بھی جاری کر دئیے گئے۔
مجموعی طور پر 19جعلی اسلحہ ڈیلرز و مرمت کرنے والوں کی نشاندھی کر کے محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی عائد کر دی ، ان کے خلاف پنجاب آرمز آرڈیننس 1965کے تحت مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔
ان جعلی قرار دئیے گئے اسلحہ ڈیلرز میں نیشنل رائفلز کمپنی جوہر ٹائون ، ایم ایس موکل آرمز کمپنی بیگم کوٹ شاہدرہ ، انگلش آرمز کمپنی نیلا گنبد ، آئوٹ ڈور سپورٹس آرمز اینڈ ایمونیشن ڈیلر مزنگ چونگی ، محمد اختر پراپرٹی پاک آرمز سٹور شاہدرہ ، اختر برادرز آرمز اینڈ ایمونیشن مناواں شامل ہیں۔
امین برادرز آرمز اینڈ ایمونیشن راوی روڈ ، ایلے برادرز اینڈ کمپنی میکلوڈ روڈ ، ایم ایس شہباز محی الدین آرمز اینڈ ایمونیشن نیلا گنبد ، اومیگا انٹرپرائز ز اینڈ کمپنی مین بلیوارڈ گلبرگ ، محمد ضیا المصطفی آرمز اینڈ ایمونیشن گجرات، الیاس اینڈ کمپنی بھمبر روڈ گجرات کو بھی جعلی قرار دیدیا گیا۔
جعلی اسلحہ مرمت کنندگان میں اے اے آرمز ریپئرنگ ورکشاپ مین بلیوارڈ گلبرگ ، انگلش آرمز کمپنی نیلا گنبد ، امین علی ظفر لوئر مال ، قاسم آرمز اینڈ ایمونیشن ڈیلرز ریپئرنگ ورکشاپ جی ٹی روڈ شاہدرہ شامل ہیں۔
ان کے ساتھ ساتھ آئوٹ ڈور سپورٹس آرمز اینڈ ایمونیشن ڈیلر مزنگ چونگی ، ایلے برادرز اینڈ کمپنی آرمز ریپئرنگ ورکشاپ میکلوڈ روڈ ، محمد سفیان ریپئرنگ ورکشاپ شرقپور روڈ شیخوپورہ بھی جعلی قرار دئیے جانے والوں میں شامل ہیں۔
اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ان افراد کیساتھ اسلحے کا لین دین غیر قانونی ہو گا اور ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بوگس لائسنس پر اسلحے کی فروخت اور مرمت کرنے کے سنگین جرم میں ملوث افراد قانون کے شکنجے میں لائے جائیں گے۔
اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہے جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب صوبہ بھر کے اسلحہ ڈیلرز و مرمت کنندگان کے دستاویزات کی جانچ کر رہا ہے۔