اسرائیل نے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے المواصی کیمپ پر بھی بموں کی بارش کر دی، حملوں میں غزہ پولیس فورس کے سربراہ سمیت 13افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے بربریت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اسرائیلی فون نے ایک بار پھر غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے المواصی کیمپ پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے بربریت کی انتہا کر دی۔
اس حولے سے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل فوج کی طرف سے غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے المواصی کیمپ پر بموں کی بارش کر دی گئی جس میں مزید11 فلسطینی شہید ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں شہید ہونے والوں میں غزہ پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل پولیس محمود صلاح اور ان کے معاون حسان مصطفی بھی شامل ہیں۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی وحشیانہ بمباری میں 4 بڑے اسپتالوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو حراست میں لیا گیا جن کا تاحال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔
یہ واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔