وائرل کی گئی نکاح کی تصاویر میں اداکارہ نیلم منیر کو ان کے شوہر کے ہمراہ دبئی کے مختلف مقامات پر فوٹو شوٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
معروف اداکارہ نیلم منیر کی طرف سے اپنی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کے بعد اب نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ کی طرف سے نکاح کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں انہوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ انہیں عرب لباس میں ملبوس دولہا کے ہمراہ رومانوی فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر وہ دبئی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
قبل ازیں اداکارہ نے اپنی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے زرد رنگ کا روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا اور وہ تصاویر کراچی کے ایک خوبصورت مقام پر فوٹوشوٹ کی گئی تھیں۔
نکاح کی تصاویر میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ دبئی کے مختلف مقامات پر فوٹو شوٹ کرتے نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر کے بیک گرائونڈ میں دبئی کے مختلف مقامات بھی نظر آرہے ہیں جن میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ بھی شامل ہے۔
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے یہ تصدیق بھی کی کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا اور مداحوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔
اب اداکارہ نیلم منیر کے شوہر سے متعلق تمام معلومات بھی سامنے آ گئی ہیں جو کہ ایک معروف یوٹیوبر یاسر نے اپنی ویڈیو میں معلومات فراہم کی ہیں، ان کے مطابق، اداکارہ کے شوہر کا نام محمد راشد ہے اور وہ دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔
یوٹیوبر کے مطابق دبئی پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہیں تجربے کے لحاظ سے 13 ہزار درہم سے 22 ہزار درہم تک ہوتی ہیں، جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 10 لاکھ سے 17 لاکھ روپے تک بنتی ہیں۔