اسپیڈ بریکر

اسپیڈ بریکر کے جھٹکے سے مردہ شخص دوبارہ کیسے زندہ ہو گیا؟

مردہ قرار دیے گئے شخص کو ایمبولینس میں آخری رسومات کیلئے لے کر جایا جا رہا تھا کہ اسپیڈ بریکر نے اسے زندگی لوٹا دی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع کولہا پور کے قصبے بواڈا کے رہائشی پانڈو رنگ الپے کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیے دیا تھا جسے ایمبولینس میں آخری رسومات کے لئے لے کر جا رہے تھے۔

ایک اسپیڈ بریکر کا جھٹکا 65 سالہ پانڈو رنگ الپے کی زندگی بچانے والا ثابت ہوا، جب اسپتال سے اس کے مردہ جسم کو ایمبولینس کے ذریعے لے جا رہا تھا۔ جھٹکا لگنے کے بعد الپے کے اہل خانہ نے اس کی انگلیوں کی حرکت دیکھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الپے کو دل کا دورہ پڑا تھا جس پر اسے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا تھا، جس کے بعد الپے کی لاش کو ایمبولینس میں گھر لے جایا جا رہا تھا۔

الپے کے انتقال کی خبر سن کر اس کے پڑوسی اور رشتے دار بھی جمع ہو گئے تھے اور اس کی آخری رسومات کی تیاری کر رہے تھے۔

الپے کی اہلیہ کے مطابق جب ہم اس کی لاش کو اسپتال سے گھر لا رہے تھے تو ایمبولینس ایک سپیڈ بریکر کے اوپر سے گزری اور ہم نے دیکھا کہ اس کی انگلیوں نے حرکت کی، جس پر الپے کو ایک دوسرے اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ پندرہ دن تک رہا اور اس مدت کے دوران الپے کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔

ایمبولینس کے سپیڈ بریکر کے اوپر سے گزرنے نے الپے کو شمشان گھاٹ پہنچانے کے بجائے دوبارہ زندہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں