جنوبی افریقا کے بولر

جنوبی افریقا کے بولر کی بدتمیزی پر پاکستانی بیٹر بابر اعظم کا کرارا جواب

گیند سے نشانہ بنانے پر بابر اعظم غصے میں آ کر جنوبی افریقا کے بولر مولڈر کے آمنے سامنے آ گئے اور مولڈز کو منہ کی کھانی پڑی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کیپ ٹائون کے نیو لینڈز اسٹیڈیم میں جاری میچ میں اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گیند سے نشانہ بنانے والے جنوبی افریقا کے بولر ویان مولڈر کو کرارا جواب دے دیا۔

فالو آن کا شکار کرنے کے بعد دوسری اننگز میں 141 رنز پر ایک بھی وکٹ نہ ملنے پر جنوبی افریقی بولر نے سارا غصہ بابر اعظم کو گیند مار کر نکال دیا۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے گیند تھامنے کے بعد وکٹ کی بجائے بابر اعظم کی جانب پھینک دی جبکہ بابر اعظم اس وقت وکٹ سے کافی دور تھے۔

بابر اعظم بھی جنوبی افریقی بولر کی اس حرکت پر غصے میں آ گئے اور انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار بولر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کیا۔

اس حوالے سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ بابر کے لیے یہ بہت اچھا دن رہا ہے کیونکہ اس نے ایک ہی دن دو نصف سنچریاں بنائیں اور جنوبی افریقا کو بری طرح مایوس کیا۔

یہ واقعہ مولڈر کے اوور کے دوران پیش آیا جس کے بعد بابر اعظم بھی آپے سے باہر ہو گئے اور بولر کو دکھایا کہ اسٹمپ کہاں ہیں۔

یہاں تک کہ بابر اعظم جنوبی افریقی بولر مولڈر کے آمنے سامنے آ گئے اور اس طرح مولڈز کو منہ کی کھانی پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں