رنبیر کپور

رنبیر کپور کے سابقہ گرل فرینڈز کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اپنی سابقہ گرل کے عجیب برتائو کا اظہار کر کے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔

اس انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی ایک سابقہ گرل فرینڈ اپنے غصے کا اظہار غیر روایتی انداز میں کیا کرتی تھی اور اکثر ان کے ایوارڈ بھی توڑ دیتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی گرل فرینڈ براہ راست چیخنے یا اس کا سامنا کرنے کے بجائے لمبے لمبے جذباتی خط لکھا کرتی تھی۔ لڑائی سے نمٹنے کے اس نرالے انداز نے اداکار پر ایک دیرپا تاثر چھوڑا ور ان کے رشتے کی انفرادیت کو بھی اجاگر کیا۔

فلم فیئر کے ایڈیٹر جتیش پلئی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکار رنبیر نے انکشاف کیا تھا کہ جب بھی ان کا جھگڑا اپنی سابقہ گرل فرینڈ سے ہوتا تھا تو وہ غصے میں ان کے ایوارڈز کو بھی توڑ دیتی تھی۔

انہوں نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے اس غصے کو یاد کرتے ہوئے مزاحیہ انداز کہا کہ میں اسے کہتا تھا کہ ارے وہ میرے فلم فیئر ایوارڈ کو ہاتھ مت لگانا۔

اس انٹرویو کے دوران اداکار نے واضح طور پر اپنی کسی سابقہ گرل فرینڈ کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے پرانے معاشقوں کو دیکھتے ہوئے مداح قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

ان قیاس آرائیوں کے مطابق ان کی سابق گرل فرینڈ دیپیکا پڈوکون یا کترینہ کیف ہو سکتی ہیں، جو ان کے ماضی کے دو نمایاں رشتے رہے ہیں۔

اداکار کے اس انکشاف نے مداحوں اور میڈیا کو تجسس میں ڈال دیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف مباحثے ہو رہے ہیں کہ ان کی سابق دوستوں میں سے کس کو غصے میں ایوارڈز توڑنے کی عادت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں