پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کے سلسلے میں خصوصی تقریب لاہور کے حضوری باغ شاہی قلعہ میں منعقد کی گئی۔
پی ایس ایل 10 پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز نے اپنے سٹارز پر مشتمل سکواڈز کا انتخاب کیا، پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہو گا جس میں شرکت کیلئے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کرائی۔
پلاٹینم کیٹیگری میں پک ہونے والے کھلاڑی:
پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز نے سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن اور وائلڈ کارڈ پر پلاٹینم کیٹیگری میں قومی فاسٹ بالر عباس آفریدی کو پک کر لیا۔
لاہور قلندرز کی طرف سے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کا انتخاب کر لیا گیا، پشاور زلمی کی طرف سے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام کوہلر کیڈ مور کو پک کیا گیا جبکہ پشاور زلمی نے پلاٹینم میں ٹام کوہلر کیڈ مور رائٹ ٹو میچ کے ذریعے پک کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر فن ایلن کو پک کر لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے پلاٹینم میں مارک چیپمین کو پک کیا جبکہ فہیم اشرف بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پیارے ہو گئے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے پلاٹینم کیٹیگری میں مائیکل بریسویل کو پک کیا گیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ کو پک کیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری:
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ میں ڈائمنڈ کیٹیگری کی پک میں پشاور زلمی نے قومی فاسٹ بالر محمد علی اور جنوبی افریقی آل رائونڈر کاربن بوش کو پک کیا۔
لاہور قلندرز کی طرف سے ڈائمنڈ پک میں سری لنکن بلے باز کوشال پریرا، کراچی کنگز کی طرف سے قومی آل رائونڈر خوشدل شاہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے ویسٹ انڈیز کے آل رانڈر جیسن ہولڈر کو پک کیا گیا۔
گولڈ کیٹیگری:
پشاور زلمی کی طرف سے گولڈ کیٹیگری میں وائلڈ کارڈ پر پاکستانی بیٹر عبدالصمد کو پک کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں آسٹریلین آل رائونڈر بین ڈوراشس کو پک کیا۔
کراچی کنگز نے قومی فاسٹ بالر عامر جمال کو پک کیا۔ ملتان سلطانز نے گولڈ کیٹیگری رائونڈ ون میں قومی بیٹر کامران غلام اور پشاور زلمی نے بنگلا دیش کے فاسٹ بالر ناہید رانا کو پک کیا۔
پشاور زلمی نے گولڈ کیٹیگری کے رائونڈ 2 میں قومی آل رانڈر حسین طلعت کا انتخاب کیا۔