گجرانوالہ میں ایک انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں باراتیوں نے غیر ملکی کرنسی اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش کر دی گئی۔
گجرانوالہ کے علاقہ میں ہونے والی اس انوکھی شادی کی تقریب میں کی جانے والی نوٹوں اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گجرانوالہ کے علاقہ میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی کے نوٹوں کی بارش کے ساتھ ساتھ چاندی کی انگوٹھیاں بھی پھینکی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر شادی ہال میں ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ لوٹنے والوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ لوٹنے والے افراد دور دراز کے دیہات سے آ کر کرنسی نوٹ اور چاندی کی انگوٹھیاں لوٹتے رہے۔
اس موقع پر اکٹھے ہونے والے افراد کی کثیر تعداد نے خوب جی بھر کے کرنسی نوٹ اور چاندی کی انگوٹھیاں لوٹیں اور اس طرح ان کی بھی چاندی ہو گئی۔
شادی کی اس تقریب میں ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹوں اور چاندی کی انگوٹھیوں کی بارش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین مختلف طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔