51 سالہ سونو سود

51 سالہ سونو سود نے اپنی مضبوط اور متوازن جسمانی ساخت کا راز بتا دیا

معروف بالی ووڈ اداکار اور سوشل ورکر 51 سالہ سونو سود اپنی فٹنس کے لئے مشہور ہیں، انہوں نے مداحوں کے ساتھ اپنی فٹنس کا راز شیئر کر دیا۔

اپنی مضبوط اور متوازن جسمانی ساخت کے لیے مشہور اداکار 51 سالہ سونو سود کا کہنا ہے کہ ان کی صحت مند طرز زندگی کا راز سادگی اور مستقل مزاجی ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سونو سود نے انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ سے سبزی خور (ویجٹیرین) ہیں اور کبھی سبزی اور دالوں کے سوا غذا یا شراب کا استعمال نہیں کرتے۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کی مضبوط جسمانی ساخت کا سہرا ان کی خوراک اور پنجابی جینیات کو جاتا ہے، جو کہ انہوں نے اپنے والدین سے وراثت میں حاصل کی ہے۔

اداکار سونو کا ماننا ہے کہ فٹ رہنے کے لیے سپلیمنٹس ضروری نہیں۔ اگرچہ انہوں نے پروٹین پائوڈر کا استعمال کیا لیکن وہ سپلیمنٹس اور اسٹیرائڈز سے ہرممکن حد تک گریز کرتے ہیں۔

وہ بتاتے ہیں کہ وہ پرتعیش ہوٹلوں میں بھی سادہ کھانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں، جیسے سلاد اور انڈے کی سفیدی وغیرہ جبکہ دال اور چاول کو اپنی پسندیدہ غذا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس ایک ڈش پر ہمیشہ گزارہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انکی فٹنس کا راز صرف مستقل ورزش اور سادہ خوراک کا استعمال ہے۔ وہ ناشتے میں انڈے کی سفیدی، ایوو کاڈو، سبزیاں اور پپیتا شامل کرتے ہیں، جس سے ان کو دن بھر توانائی ملتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ حال ہی میں سونو سود کی نئی فلم فتح ریلیز ہوئی ہے جس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین پر نمودار ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں