حکومت پی ٹی آئی

حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی، تیسرا اجلاس طلب

حکومت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اس حوالے سے دونوں اطراف کی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 15 جنوری کو طلب کر لیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 15 جنوری کو طلب کیا ہے، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بدھ دوپہر 1 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔

پی ٹی آئی کی طرف سے اپنے تحریری مطالبات مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اب تک حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر کا پیغام ملنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنمائوں سے گفتگو کی اور ان کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے حوالے سے حکومت کو رضامند کیا تھا۔

سردار ایاز صادق کی کاوشوں کے بعد پاکستان تحریک انصاف آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے ایک روز قبل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اور مذاکرات کے حوالے سے آگاہ بھی کیا تھا۔

تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کو 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے 31 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو پھر بات چیت ختم ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں