پارا چنار

پارا چنار جانے والے قافلے پر پھر فائرنگ، جوان شہید، 6 دہشت گرد ہلاک

پارا چنار جانے والا قابلہ 35 گاڑیوں پر مشتمل تھا، 10دہشتگرد زخمی بھی ہوئے، دو طرفہ فائرنگ کافی دیر جاری رہی، تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ٹل سے پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ کر دی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک جوان شہید اور چار زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد قافلہ واپس ٹل روانہ ہو گیا۔

لوئر کرم بگن میں گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ نامعلوم ملزمان نے گاڑیوں پر فائرنگ کر دی جس کے باعث قافلے کو رکنا پڑا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے جواب میں قافلے کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جو کافی دیر جاری رہی۔ حملے میں فورسز کا ایک جوان شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

فائرنگ سے قافلے میں شامل تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جوابی فائرنگ میں چھ دہشت گرد مارے گئے اور تقریبا دس زخمی ہوئے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد قافلے واپس ٹل روانہ کر دیے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لی ہیں، ضلعی انتظامیہ اور فورسز کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق کرم جانے والا یہ تیسرا قافلہ تھا، قبل ازیں دو قافلے جا چکے ہیں مگر اس قافلے پر فائرنگ ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں