ضلع خیبر

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں آپریشن میں ہلاک ہونیوالوں میں خوارج کا سرغنہ عابد اللہ المعروف تراب بھی شامل ہے۔

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔

اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

اس آپریشن میں ہلاک ہونے والوں میں خوارج کا سرغنہ عابد اللہ المعروف تراب بھی شامل ہے، جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں