سیف علی خان

سیف علی خان کے گھر پر نامور انکائونٹر اسپیشلسٹ کی آمد نے کھلبلی کیوں مچا دی؟

سیف علی خان کے گھر آنے والے دیا نائیک نے 1995 میں بطور پولیس افسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 87 انکائونٹرز کر چکے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے باندرا میں واقع گھر پر 15 جنوری کو ہوئے حملے کے بعد ممبئی پولیس کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں۔ وہ اس وقت ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہیں۔

حملے کی تحقیقات کے دوران پولیس ٹیم کے ساتھ آئے ایک شخص نے فوری طور پر سب کی توجہ حاصل کر لی۔ یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ممبئی پولیس کے مشہور انکائونٹر اسپیشلسٹ دیا نائیک تھے، جو اس وقت سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔

ان کی آمد سے انٹرنیٹ پر بحث چھڑی ہوئی ہے کیونکہ دیا نائیک کی موجودگی سے یہ تاثر ملا کہ حملہ آوروں کی گرفتاری جلد ہو جائے گی۔دیا نائیک نے 1995 میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک 87 انکائونٹرز کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ وہ ممبئی پولیس کی ڈیٹینشن یونٹ کا حصہ رہے ہیں اور 1990 کی دہائی کے آخر میں اس یونٹ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا، ان کے کام کی وجہ سے وہ بھارتی پولیس فورس کے مشہور افسر بن چکے ہیں۔

ابھی تک دیا نائیک کی زندگی پر مبنی کئی فلمیں بھی بن چکی ہیں، جیسے ‘اب تک چھپن’ اور ‘رسک’ وغیرہ، ان کے مشہور انکائونٹرز کی وجہ سے ان کا شمار ممبئی پولیس کے قابل اعتماد افسران میں ہوتا ہے۔

اداکار سیف کے حملے کی تحقیقات کے دوران دیا نائیک کی موجودگی نے عوام میں ایک امید کی لہر پیدا کر دی ہے کہ حملہ آور جلد قانون کے شکنجے میں آ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں