ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز نے ملتان ٹیسٹ میں اپنی 113 سال پرانی روایت توڑ ڈالی؟

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اسپنر سے اننگز کا آغاز کروا کر اپنی 113 سال پرانی روایت توڑ دی۔

ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے دوران اسپنر گڈا کیش موتی نے پہلی بار اننگز کا آغاز کیا تھا، اس طرح اسپنر سے گیند کروا کر 113 سال پرانی روایت توڑ دی گئی۔

ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں گڈا کیش موتی نے پہلی بار ویسٹ انڈیز کے لئے بطور اسپنر بائولنگ کا آغاز کیا، انہوں نے پہلی گیند قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو کروائی اور اس طرح تاریخ رقم کر دی۔

اس سے قبل ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بائولنگ کا آغاز ملتان میں آخری بار اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 3 ماہ قبل کیا تھا۔

مجموعی طور پر اگر دیکھا جائے تو یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 30 ویں مرتبہ ہوا ہے کہ کسی اسپنر نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بائولنگ کا آغاز کیاہوا۔

اس کے قبل ایسی تمام 9 مثالیں ایشیائی گیند بازوں کی تھیں، جس میں 3 مرتبہ بنگلاد یش سے، 4 مرتبہ بھارت اور 2 بار پاکستان نے اسپنرز سے گیند کروا کر اننگز کا آغاز کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں